مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
لاہور(شوبزڈیسک )پی ٹی وی کے نامور اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی ارسلانہ محمد شاہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
یہ افسوسناک خبر مرحوم شفیع محمد شاہ کی دوسری صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے مداحوں کو دی ،اپنی بہن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے صرف ایک بہن نہیں کھوئی بلکہ انسانی روپ میں ایک فرشتہ کھو دیا ہے ، ارسلانہ اپنے پیچھے اپنی پیاری بیٹی ام البنین کو چھوڑ گئی ہیں ۔