پتہ نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کے کپڑوں سے نکلے گا:حناپرویز
لاہور(شوبزڈیسک )ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے گلوکار فلک شبیر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مختصر لباس پہننے والوں سے متعلق قانون متعارف کروانے کا مطالبہ کرنے پر ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ۔۔۔
پتہ نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کے کپڑوں سے نکلے گا۔ آپ کبھی استنبول گئے ہوں تو وہاں خواتین کے لباس پر کوئی بات نہیں کرتا، ایسی ذہنیت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا۔ خدارا اپنے کام سے کام رکھنا شروع کر دیں تو معاشرے کے لیے یہ ایک بڑی خدمت ہو گی۔