سنیتا کی یادداشت کے مسائل زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں:حسن
کراچی (آئی این پی)اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کی یادداشت سے متعلق ایک ذاتی مسئلہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی روزمرہ زندگی اور باہمی رابطے بعض اوقات متاثر ہوتے ہیں۔
حسن احمد نے بتایا کہ سنیتا مارشل خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں بعض اوقات چیزیں یاد رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے ، گھریلو معاملات خصوصا بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق منصوبہ بندی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے بات پہلے ہی بتا دی ہے ، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔