جلد لوگ مجھے دوبارہ اداکاری کرتے دیکھیں گے :سمیع ثانی

 جلد لوگ مجھے دوبارہ اداکاری  کرتے دیکھیں گے :سمیع ثانی

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار سمیع ثانی انسٹاگرام پر اپنی ریلز کے وائرل ہونے کے بعد توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سمیع ثانی کو 90 کی دہائی میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی تھی انہوں نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے اندر ایک بے چین روح موجود ہے ، میں ایک کام بہت لمبے عرصے تک نہیں کر سکتا، بوریت ہونے لگتی ہے ، بہت جلد لوگ مجھے دوبارہ اداکاری کرتے دیکھیں گے ، کچھ وقت کیلئے بریک لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں