پڑوسی کو سلمان خان کیخلاف تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنیکی ہدایت

 پڑوسی کو سلمان خان کیخلاف  تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنیکی ہدایت

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور ان کے پنویل فارم ہاؤس کے پڑوسی کیتن ککڑ کے درمیان برسوں سے جاری تنازع میں ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سوشل میڈیا تک رسائی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی بھی کسی سلیبریٹی یا عام انسان کے خلاف توہین آمیز مواد شیئر کرے ۔ عدالت نے پڑوسی کو سلمان خان کے خلاف تمام پوسٹس فوری حذف کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ حکام کے پاس جانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیوں اپلوڈ کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں