فلم کالا ہرن کو بڑا جھٹکا، سینئر اداکار نے پروجیکٹ چھوڑ دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کے مشہور کالا ہرن شکار کیس سے منسوب فلم ‘کالا ہرن’ کو ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے ۔
فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر بھارتی اداکار گووند نامدیو نے منصوبے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فلم سازوں پر گمراہ کرنے کے الزامات عائد کر دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گووند نامدیو کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ وہ ‘سنبل’ نامی فلم میں کام کر رہے ہیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ فلم کا نام ‘کالا ہرن’ رکھا گیا ہے اور اس کا تعلق سلمان خان کے مشہور کیس سے ہے ۔