ایمی ایوارڈز یافتہ مشہور امریکی ڈائریکٹر جیمز بروز انتقال کرگئے
لاس اینجلس (شوبزڈیسک )امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے معروف ڈائریکٹر جیمز بروز 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
جیمز بروز مشہور سیریز ‘فرینڈز’ کے متعدد ایپی سوڈز کی ہدایت کاری اور ‘چیئرز’ کی تخلیق میں شریک ہونے کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بروز 19 جون کو اپنی فیملی کے ساتھ تھے جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔ جیمز بروز نے اپنے کیریئر میں 11 ایمی ایوارڈز اور پانچ ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈز بھی جیتے ۔