گیسٹ ہاؤس میں قیام کے بیان پر وسیم عباس کی وضاحت

 گیسٹ ہاؤس میں قیام کے بیان پر وسیم عباس کی وضاحت

لاہور(شوبزڈیسک) معروف و باصلاحیت اداکار وسیم عباس نے کراچی آمد پر گھر کے بجائے گیسٹ ہاؤس میں قیام سے متعلق اپنے وائرل بیان پر وضاحت پیش کر دی۔

 اور کہا کہ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ میرا بیٹا یا بہو میری عزت نہیں کرتے ، میری بہو گھر کے تمام کام خود کرتی ہے ، جب بھی میں ان کے پاس قیام کرتا ہوں تو وہ میرے لیے کھانا تیار کرتی ہے ، تازہ روٹیاں بناتی ہے اور گرم کھانا پیش کرتی ہے ۔ میں اکثر اسے کہتا ہوں کہ کھانا مائیکرو ویو میں رکھ دیا کرے کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری وجہ سے اسے غیر ضروری زحمت اٹھانا پڑتی ہے ، اس لیے اب میرا خیال ہے کہ مجھے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا چاہیے کیونکہ میں اس کا خرچ برداشت کر سکتا ہوں، البتہ ویک اینڈ پر میں ان کے گھر چلا جاتا ہوں، اس کے باوجود ہم آج بھی ایک مشترکہ خاندانی نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، میری بیٹی اور بہو لاہور میں ہیں اور ہم اپنے بیٹے کے آنے کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ میرے 4 بچے ہیں اور ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں، لوگوں نے جس طرح اس معاملے کو لیا، حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، مجھے نہیں معلوم کہ ایک معمولی سی بات کو اتنا بڑھا چڑھا کر کیسے تنازع بنا دیا گیا، خاص طور پر پوڈکاسٹس میں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں