سیف علی خان نے جان لیوا حملے پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر میں جان لیوا چاقو حملے پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہو گیا تھا کہ میں اس روز زندہ نہیں بچ پاؤں گا۔
اداکار کے مطابق حملہ آور پہلے میرے بچوں کے کمرے میں داخل ہوا اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس پر میں وہاں پہنچا تو حملہ آور نے مجھ پر یکے بعد دیگرے کئی وار کئے ۔ چور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر میں لائٹس آن کرتا اور پوچھتا کہ کیا تمھیں معلوم ہے کہ تم کہاں ہو اور کیا کر رہے ہو تو شاید میں اسے آرام سے بات کرکے روک سکتا تھا۔