زندہ شخص کو کھونے کا احساس زیادہ تکلیف دہ :ثروت گیلانی
کراچی (آئی این پی) اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے جذباتی تعلقات اور زندگی کے گہرے دکھ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ زندگی کا سب سے بھاری غم ہمیشہ کسی عزیز کی موت سے وابستہ نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات سب سے تکلیف دہ احساس اس شخص کو کھونے کا ہوتا ہے جو زندہ تو ہو، مگر آپ کی زندگی کا حصہ نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی رشتے ، دوستی یا جذباتی تعلق کا ختم ہو جانا بھی اتنا ہی دردناک ہو سکتا ہے ۔اداکارہ کے مطابق موت کے بعد انسان کو الوداع کہنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے ، لیکن جب کوئی زندہ ہو کر بھی زندگی سے دور چلا جائے تو صرف یادیں، ادھورے سوال اور ان کہے جذبات باقی رہ جاتے ہیں۔