برطانیہ کا 6نئے ہائبرڈ جنگی جہاز بنانے کا اعلان
جدید بحری جہاز انسانی عملے اور بغیر پائلٹ نظام سے لیس ہونگے :وزارت دفاع
لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے اپنی پرانی ڈسٹرائر جنگی جہازوں کی جگہ کم از کم چھ نئے "ہائبرڈ" بحری جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ نئے جہاز 2030 کی دہائی کے آغاز میں رائل نیوی کے موجودہ ٹائپ 45 ڈسٹرائرز کی جگہ لیں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید بحری جہاز انسانی عملے اور بغیر پائلٹ نظام دونوں کی صلاحیتوں سے لیس ہوں گے اور ڈرونز سمیت دیگر خودکار نظاموں کے ساتھ کام کر سکیں گے ۔