ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر تنازعات شروع، سٹوں کا بازار گرم
لاس اینجلس (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی محبت کی کہانی گزشتہ دو برس سے دنیا بھر کے شوبز اور کھیلوں کے حلقوں میں موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ممکنہ شادی نے صرف مداحوں اور میڈیا کو ہی نہیں بلکہ آن لائن سٹے مارکیٹس کو بھی غیر معمولی طور پر متحرک کر دیا ہے ۔ مختلف پلیٹ فارمز پر شادی کی ممکنہ تاریخ، مقام، مہمانوں کی فہرست اور دیگر کئی پہلوں پر شرطیں لگائی جا رہی ہیں۔