ٹائر پنکچر،اب میں خودمختار نہیں رہنا چاہتی، دنانیر کا مذاق

 ٹائر پنکچر،اب میں خودمختار نہیں رہنا چاہتی، دنانیر کا مذاق

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار دنانیر مبین ایک انسٹاگرام سٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

دنانیر نے بتایا کہ ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مدد کے لیے ریسکیو سروس سے رابطہ کیا۔مسئلہ حل ہونے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ \'ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اب میرا آزاد اور خودمختار رہنے کا دل نہیں چاہتا، بس کوئی لاڈ پیار کرے ، خیال رکھے ، سٹوری وائرل ہونے پر کچھ صارفین نے کہا کہ اگر کوئی خاتون خود گاڑی چلاتی ہے تو اسے ٹائر تبدیل کرنا بھی آنا چاہیے ۔دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی سے مدد لینا یا کسی موقع پر دوسروں پر انحصار کرنا خودمختاری کے خلاف نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں