بیٹوں کو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہوں:سیف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ مذہب پر کھل کر گفتگو کرتا ہوں اور انہیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہوں۔
لندن میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ اداکار نے بتایا کہ میں خود کو زیادہ مذہبی شخص نہیں سمجھتا، تاہم میری والدہ نے مجھے جو سبق سکھایا، وہی میں اپنے بچوں کو بھی سکھا رہا ہوں۔اداکار نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، اسی لیے میں نے کبھی مذہبی اختلافات کو غیر معمولی نہیں سمجھا۔