عاصم کے انسٹا پر ہانیہ کی واپسی، گلوکار نے وجہ بتادی

عاصم کے انسٹا پر ہانیہ کی  واپسی، گلوکار نے وجہ بتادی

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی 600 سے زائد پرانی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ بحال کر دی ہیں۔

 جن میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ شیئر کی گئی متعدد یادگار تصاویر بھی شامل ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے عاصم اظہر نے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ کاش میڈیا صرف مخصوص تصاویر کے بجائے وہ تمام 600 سے زائد پوسٹس بھی دکھاتا جو انہوں نے بحال کی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے حقیقی مداح کافی عرصے سے ان کے کیریئر، سفر اور مختلف کامیابیوں سے جڑی پرانی پوسٹس دوبارہ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں