شکریہ پاکستان،سپائیڈر مین کا پاکستانی مداحوں کیلئے پیغام
لاس اینجلس (آئی این پی )ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز سپائیڈر مین کے نئے سیکوئل سپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے کی ریلیز سے قبل فلم کے اداکار ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے ۔
ٹام ہالینڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلو پاکستان !سپائیڈرمین سیریز کو دیکھنے اور اتنے سالوں سے مسلسل اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سپورٹ کی وجہ سے فلم کے سیکوئل سپائیڈر مین: نو وے ہوم نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ توڑے ۔ جون برنتھل نے اپنے ساتھی اداکار کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب فلم کے نئے سیکوئل سپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے کو بھی اسے طرح کامیاب بنائیں۔