ہیما مالنی نے دھرمیندر کی موت سے قبل اُن کا آخری پیغام بتا دیا

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی موت سے قبل اُن کا آخری پیغام بتا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے دھرمیندر کی موت سے قبل اُن کا آخری پیغام بتا دیا۔

 اداکارہ نے اپنے سوتیلے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔ ہیما مالنی نے بتایا کہ ان کے آنجہانی شوہر کا آخری پیغام خاندان کے اتحاد اور باہمی محبت کو برقرار رکھنے سے متعلق تھا۔ انہوں نے بالکل یہی کہا تھا کہ ہمیشہ خاندان کے ساتھ ملکر رہنا۔ چاہے کوئی بھی کام ہو، خاندان کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے ۔ بوبی اور سنی دونوں بہت اچھے بیٹے ہیں،ہم سب ہمیشہ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں