شاہ رخ خان اتنا بڑا اداکار نہیں جتنا بڑا سٹار ہے :فردوس جمال

شاہ رخ خان اتنا بڑا اداکار نہیں جتنا بڑا سٹار ہے :فردوس جمال

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار فردوس جمال کی اس بار سخت تنقید کا نشانہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بنے ہیں۔

فردوس جمال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں ہیں اور دلیپ کمار کے ساتھ ان کا موازنہ درست نہیں۔ان کے مطابق شاہ رخ خان کے تلفظ اور ادائیگی کے انداز میں خامیاں ہیں، جبکہ ان کی جسمانی ساخت بھی معیار کے مطابق نہیں۔فردوس جمال نے یہ بھی کہا ہے کہ شاہ رخ خان ایک اداکار کے مقابلے میں کہیں بڑے سٹار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں