اسٹاک ایکسچینج ،مندی،انڈیکس مزید369پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج ،مندی،انڈیکس مزید369پوائنٹس گنوابیٹھا

پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان،100انڈیکس 181,259.67 پوائنٹس پر بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرا ت کو بھی مندی کا رجحان رہا۔ 100انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 کروڑ روپے کم ہوکر 20 ہزار 282 ارب روپے رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ میں خریداری کے باعث انڈیکس 182,276.81 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انویسٹرز کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ گر گئی جس سے انڈیکس دن کے وسط میں 179,411.35 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں چند بڑے اور اہم کمپنیوں کے شیئرز میں مسلسل خریداری کی بدولت مارکیٹ بتدریج سنبھلنے میں کامیاب رہی۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 369.69 پوائنٹس کی کمی سے 181,259.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز 98 کروڑ شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے پائے ۔ مجموعی طور پر 497 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 263 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،203  میں کمی اور 31 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں