آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حل

آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حل

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں گزشتہ سال لاکھوں سمندری جانداروں کی ہلاکت کا سبب بننے والی زہریلی الگئی کو اب تک کی اپنی نوع کی سب سے زیادہ زہریلی الگئی قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق مارچ 2025میں جنوبی آسٹریلیا کے ساحلوں پر ایک پراسرار جھاگ نمودار ہوا تھا جس کے ساتھ ہی ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہونا شروع ہو گئیں تھیں جبکہ کئی سرفرز بھی کھانسی، گلے کی سوزش اور دھندلی نظر جیسی علامات کا شکار ہوگئے تھے ۔ محققین نے دریافت کیا کہ یہ تباہی کیرینا کرِسٹاٹا نامی خردبینی الگئی سے خارج ہونے والے اعصابی زہریلے مادوں کے باعث ہوئی۔ تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے لیبارٹری میں اگائی گئی کیرینا کرِسٹاٹا کی اقسام پر تجربات کیے جن سے ثابت ہوا کہ یہی غیر معمولی زہریلا پن گزشتہ سال سمندری جانوروں، مچھلیوں اور پرندوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کی بنیادی وجہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں