کبھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں رہی:ہیما مالنی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی ڈریم گرل اداکارہ ہیمامالنی نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے عروج کے دور میں بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں تھی۔
ہیما مالنی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ بالکل نہیں، یہ کس نے کہا؟ ہمیں بہت معمولی معاوضہ ملتا تھا، ہمیں اتنی زیادہ رقم نہیں دی جاتی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی وہ بھاری بھرکم معاوضے نہیں ملے جو آج کے ستاروں کو ملتے ہیں، ہمیں تو اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی نہیں ملتا تھا ۔