دنیا کی تیز ترین مکڑی انسانوں سے زیادہ تیزی دوڑ سکتی
کوئنزلینڈ(نیٹ نیوز)دنیا کی تیز ترین مکڑی زیادہ تر انسانوں سے بھی زیادہ تیزی سے دوڑ سکتی ہے ۔
اس حوالے سے سائنس دانوں نے مکڑیوں کی 258 اقسام کا جائزہ لیا اور پتہ لگایا کہ تیز ترین ہنٹس مین مکڑی 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے ۔ طویل عرصے تک مراکشی فلک فلاک مکڑی کو دنیا کی تیز ترین مکڑی سمجھا جاتا تھا، لیکن بہت سے سائنس دان اس رائے سے متفق نہیں تھے ، کیونکہ یہ مکڑی حرکت کرنے کا ایک غیر معمولی طریقہ اختیار کرتی ہے جس میں یہ ایکروبیٹک قلابازیاں لگاتی ہے ، جس سے اس کی رفتار معمول سے تقریباً دُگنی ہو جاتی ہے ۔ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں پائی جانے والی ہنٹس مین مکڑی کو تقریباً 8 میل فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ کی رفتار حاصل کرنے کے بعد دنیا کی تیز ترین مکڑی قرار دیا گیا۔ یہ رفتار ایک عام انسان کی اوسط رفتار 4 سے 6 میل فی گھنٹہ سے کہیں زیادہ ہے ۔