زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی
اسلام آباد(اے پی پی)زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زیر گردش کرنسی کا حجم 12013 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے ، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کا حجم 12051 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے آغاز سے 26 جون 2026 تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔