شیکھر سمن نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار اور میزبان شیکھر سمن نے اپنے ٹی وی شو میں ایک بار پھر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا اورطنزیہ انداز میں کہا کہ جیسے آم کا موسم سال میں ایک بار آتا ہے ۔
ویسے ہی عام آدمی کا موسم ہر 5 سال بعد، یعنی انتخابات کے وقت آتا ہے ۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بعض افراد نے شیکھر سمن کے مؤقف کو جرات مندانہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس معاملے پر مختلف سیاسی آرا کا اظہار کیا۔