اچھا کام کرنے کیلئے وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے :رمل علی
لاہور(این این آئی)اداکارہ رمل علی نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے کیلئے وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایک فنکار کو ہمیشہ ایسا پراجیکٹ منتخب کرنا چاہیے
جو اس کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرے ،ایک مضبوط سکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ جلد اپنے مداحوں کو ایک خوشگوار سرپرائز دیں گی۔ایک انٹرویو میں رمل علی نے کہا کہ اگر وسائل شفاف انداز میں استعمال کیے جائیں تو فلمی صنعت نہ صرف ترقی کرے گی بلکہ نئے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے بھی بہتر مواقع پیدا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments