کنگنا کا بغیر نام لیے سوناکشی سنہا پر وار، ’’جیب کترا ‘‘ قرار دیا

کنگنا کا بغیر نام لیے سوناکشی سنہا پر وار، ’’جیب کترا ‘‘ قرار دیا

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو جسمانی ساخت کی بنیاد پر شرمندہ نہیں کرتیں۔

تاہم اسی پوسٹ میں کنگنا نے ایک نامعلوم اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک اداکارہ ان دنوں ایسے لباس پہنتی اور اس انداز میں بات کرتی ہیں جیسے ‘جیب کترا’ ہو، جبکہ وہ احتجاج کرنے والوں کے رویے کی حمایت بھی کر رہی ہیں۔ مذکورہ اداکارہ پہلے زیادہ باوقار انداز میں لباس پہنتی اور گفتگو کرتی تھیں، تاہم اب ان کے انداز میں تبدیلی آگئی ہے ۔کنگنا نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سٹائل پر توجہ دیں اور اگر انہیں مدد کی ضرورت ہو تو وہ اس سلسلے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔کنگنا نے اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے قیاس کیا کہ ان کا اشارہ سوناکشی سنہا کی جانب ہو سکتا ہے ۔سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے طلبہ کے ساتھ حمایت کا اظہار کرنے کے ساتھ جین زی کی تعریف کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...