2 بین الاضلاعی ڈیلرز گرفتار 10کلو ہیروئن برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)سی سی ڈی قصور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو بین الاضلاعی منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
گرفتار ملزموں کی شناخت مانسہرہ کے رہائشی یار محمد اور پیرودھائی کے رہائشی اسامہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزم قصور، لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments