’’گجنی ‘‘کے ولن74سالہ پردیپ راوت کینسر کے باعث چل بسے

’’گجنی ‘‘کے ولن74سالہ پردیپ راوت کینسر کے باعث چل بسے

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار پردیپ راوت جو فلم گجنی میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے کے علاوہ ہندی، تیلگو اور تامل سینما میں اپنی منفرد اداکاری کیلئے جانے جاتے تھے 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ راوت ممبئی میں خون کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔ ان کے منیجر سدھارتھ آر تیواری نے بتایا کہ اداکار ایک ماہ سے ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم بعد ازاں انہیں بھیونڈی کے کینسر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...