راکیل لی بولیو کا بچپن میں جنسی زیادتی کا الزام، ڈزنی کیخلاف مقدمہ درج
لاس اینجلس (شوبزڈیسک)سابق ڈزنی چائلڈ سٹار اوراداکارہ راکیل لی بولیو نے الزام عائد کیا ہے کہ 14 سال کی عمر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈزنی کمپنی کے ملازم نے انہیں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جبکہ کمپنی نے مبینہ طور پر صورتحال کے واضح اشاروں کے باوجود کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔اداکارہ نے والٹ ڈزنی کمپنی کیخلاف لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں سول نیگلی جنس کا مقدمہ دائر کردیا۔راکیل لی بولیو نے معاشی نقصان، ذہنی و جذباتی تکلیف، قانونی اخراجات اور تعزیری ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم مجموعی رقم کی وضاحت نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments