شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبزمیں واپسی کا امکان
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبز کی دنیا میں واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ نیٹ فلکس سیریز دی جینٹلمینکے تیسرے سیزن میں اہم رول کیلئے بات چیت کر رہی ہیں۔ میگھن مارکل نے 2011 سے 2018 تک ڈرامہ سیریزسوٹس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ ہیری اور میگھن جلد اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آسکتے ہیں، شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ ہیری امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔اب ان کی وطن واپسی کے ساتھ میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں ۔صارفین کی اکثریت نے میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments