اکشے کھنہ نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کافیصلہ سنا دیا

اکشے کھنہ نے زندگی بھر شادی  نہ کرنے کافیصلہ سنا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اکشے کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اکشے کھنہ نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ خود مجھ میں ہے کیونکہ میں اپنی زندگی کا اختیار کسی اور شخص کو نہیں دے سکتا۔اکشے کھنہ کے مطابق میں خود کو شادی کیلئے موزوں نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس طرزِ زندگی کیلئے تیار ہوں، شادی صرف عہد و پیمان کا نام نہیں بلکہ زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے ۔اداکار نے کہا کہ شادی سب کچھ بدل دیتی ہے ، میں اپنی زندگی کے فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...