بشریٰ انصاری نے فلم بٹوارہ 1947کو ناقص قراردیدیا

بشریٰ انصاری نے فلم بٹوارہ 1947کو ناقص قراردیدیا

لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی فلم بٹوارہ 1947 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقص قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دیکھنے کے بعد اس کی کہانی، اداکاری اور خاص طور پر پنجابی زبان کے استعمال پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ یعقوب خان کا کردار کسی بھی پنجابی اداکار کو دیا جا سکتا تھا کیونکہ پنجاب میں بہت باصلاحیت فنکار موجود ہیں۔ انہوں نے فلم سازوں سے پنجابی زبان کو غلط انداز میں پیش نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فلم میں پنجابی کا تلفظ انتہائی مضحکہ خیز اور غیر فطری محسوس ہوا جبکہ مسلم کرداروں کے آنکھوں میں سرمہ لگانے کے انداز پر بھی انہوں نے سوال اٹھایا ہے ۔ یہ فلم ایک بہت کمزور اور غیر معیاری کوشش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...