شاہ رخ خان کے گھرمنت کی تزئین و آرائش ،نئی منزلوں کی تعمیر

شاہ رخ خان کے گھرمنت کی  تزئین و آرائش ،نئی منزلوں کی تعمیر

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ منت کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا، جس میں گھر کے پچھلے حصے میں مزید منزلیں شامل کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق منت کے پچھلے حصے میں چند مزید منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔شاہ رخ خان نے باندرہ کی شری امرت سوسائٹی میں ایک اور جائیداد کے منصوبے پر بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے منت میں 2 مزید منزلیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد گھر کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 616 مربع میٹر بڑھ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...