نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنیوالوں کو کرارا جواب

نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنیوالوں کو کرارا جواب

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے وزن کو موضوع گفتگو بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، سوشل میڈیا پرنیمل کی تصاویر دیکھ کرکچھ صارفین کا کہناتھاکہ شاید وہ امید سے ہیں۔

ان چہ مگوئیوں کے بعد نیمل خاو ر نے ایک پوسٹ کی جس میں لکھاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ خواتین کے جسم کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے کسی قسم کی جھجھک محسوس نہیں کرتے ، میرے وزن میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جیسے میں 5 سال قبل نظر آتی تھی ویسی اب دکھائی نہ دیتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عمر، ہارمونز، ذہنی دباؤ، طرزِ زندگی اور حمل سمیت مختلف عوامل خواتین کے جسم میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں، ان میں سے کوئی بھی وجہ لوگوں کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ کسی خاتون کے جسم یا وزن کو سرِعام تنقید کا نشانہ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...