بگ باس 20کی شوٹنگ شروع، سلمان خان دبنگ سٹائل میں سامنے آگئے

بگ باس 20کی شوٹنگ شروع، سلمان  خان دبنگ سٹائل میں سامنے آگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے مقبول رئیلٹی شو بگ باس 20 کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ گرینڈ پریمیئر کے لئے ان کا پہلا انداز بھی سامنے آگیا ہے ۔

 سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار اپنے روایتی دبنگ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔سلمان خان نے شو کی شوٹنگ کے موقع پر کا ؤبوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی، جس میں وہ خاصے سٹائلش نظر آئے ۔ اداکار نے سیٹ پر تصاویر کیلئے پوز دئیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں جبکہ ان کی ویڈیوز میں بھی مخصوص دبنگ سٹائل نمایاں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...