دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے کو طلبہ احتجاج سے جوڑ دیا گیا

دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے کو طلبہ احتجاج سے جوڑ دیا گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ‘ڈیول’ کی میوزک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ۔

دلجیت نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کرتے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں ‘Save Our Future’ اور ‘Our Future, Our Fight’ جیسے پیغامات بھی دکھائے گئے ہیں۔اگرچہ دلجیت نے گانے میں کسی مخصوص احتجاج یا تنظیم کا نام نہیں لیا، تاہم بعض ناظرین نے ویڈیو کے مناظر کو جولائی میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج سے جوڑ دیا۔ویڈیو میں دلجیت کو مظاہرین کے ہجوم کے درمیان کھڑا دکھایا گیا ہے ، جبکہ پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان صورتِ حال کشیدہ ہو جاتی ہے اور جھڑپوں کے مناظر بھی سامنے آتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...