تھیٹرکے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے
لاہور (این این آئی) پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے ۔انہیں دل کادورہ پڑاجوجان لیوا ثابت ہوا،ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا،اپنے کیریئر کے دوران متعدد سٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ، ان کی اداکاری میں برجستگی اور مزاح نمایاں تھا، جس کی بدولت وہ تھیٹر کے شائقین میں بے حد مقبول رہے ۔ ان کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ،فنکاروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آصف اقبال
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments