ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی مداحوں کو تنقید کا موقع مل گیا
لاہور (آئی این پی)پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل کی گئی پری برتھ ڈے پارٹی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور دلچسپ تبصروں کی زد میں آگئیں۔
ربیقہ خان کے اہلخانہ نے ان کیلئے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں وہ لائم گرین لباس میں کیک کاٹتی اور اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں تاہم تصاویر سامنے آتے ہی صارفین کی توجہ ان کی بتائی گئی عمر پر مرکوز ہو گئی اور کمنٹس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھاکہ یہ سب کچھ کریں گی لیکن اپنی عمر نہیں بڑھائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments