نادیہ خان کو شوہر کے کہنے پر فلم کی آفر چھوڑنے پر افسوس
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے آج بھی افسوس ہے کہ میں نے شعیب منصور کی مقبول فلم ’’بول‘‘میں کام کی پیشکش مسترد کی تھی۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ میں خود اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتی تھیں لیکن سابق شوہر کے کہنے پر فلم سے انکار کیا تھا۔ شعیب منصور نے ذاتی طور پر مجھے فلم کی پیش کش اور آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے انہیں مایوس کیا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی پیش کش ملنے کے بعد میرے خاندان میں جھگڑا ہوا اور سابق شوہر نے مجھے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments