چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

رائیونڈ میں معظم ، گجر پورہ میں ارشاد ، سندر میں رفیق کولوٹ لیاگیا لٹن روڈ سے اویس اور لوئر مال سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ رائیونڈ میں معظم سے 3لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل، گجر پورہ میں ارشاد سے 3لاکھ 45ہزار اور موبائل ، سندر میں رفیق سے 3لاکھ15ہزار اور موبائل ، ریس کورس میں عظیم سے 3لاکھ ، موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نولکھا میں راحت علی سے 20 ہزار روپے ،شیرا کوٹ میں وسیم سے 15 ہزار روپے ہتھیائے گئے ، لٹن روڈ سے اویس، گارڈن ٹاؤن سے اخلاق اور لوئر مال سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...