سبزی فروش خواتین گاہکوں کی توجہ کیلئے میک اپ کرنے لگا

سبزی فروش خواتین گاہکوں کی توجہ کیلئے میک اپ کرنے لگا

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے تازہ سبزیوں، مناسب قیمت یا خصوصی رعایت کا سہارا لیتے ہیں لیکن اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں کرنے کیلئے میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا اورعمل بھی کرڈالا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اپنایا تاہم اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...