مضبو ط کہانی اور جاندارکردارڈرامے کو مقبول بناتے ہیں :احسن خان
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مضبوط کہانی، جاندار کردار اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس ڈرامے کو ناظرین میں مقبول بناتی ہے۔
ڈرامہ آپ کی عزت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اچھے ڈرامے بنیں تو لوگ آج بھی وقت نکال کر ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرو یو میں بتایاکہ ڈرامہ آپ کی عزت کے کردار نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا اور پھر میں نے بھی دل و جان سے کردار کو نبھایا ،ڈرامے میں تمام فنکاروں نے اداکاری کا حق ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ڈرامے کو بیحد پسند کر رہے ہیں اور اگلی قسط کا انتظارکرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments