ڈکوٹاجانسن کا نیالُک،مداحوں کو پلاسٹک سرجری کروانے کا شک
لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن کے نئے لک کو دیکھ کر مداحوں نے ان کے پلاسٹک سرجری کرانے سے متعلق بحث شروع کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ اداکارہ کے چہرے میں تبدیلی دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔مختلف تقریبات میں اداکارہ کی شرکت کے دوران مداحوں کی نظریں ان کے انداز اور چہرے پر مرکوز رہیں۔ لوگوں نے خاص طور پر اداکارہ کی آنکھوں پر توجہ دی اور کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھیں اب پہلے کی نسبت بڑی اور کھلی دکھائی دے رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments