دلجیت دوسانجھ شو سے قبل نصرت فتح علی خان کی قوالی سن کر رو پڑے

دلجیت دوسانجھ شو سے قبل نصرت  فتح علی خان کی قوالی سن کر رو پڑے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انکشاف کیا ہے کہ سٹیج پرفارم سے قبل نصرت فتح علی خان کی ایک قوالی سنی، جسے سن کر میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔

انہوں نے ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ میلان میں اپنے شو سے قبل یوگا کی تیاری کے دوران میں نصرت فتح علی خان کی قوالی من اٹکیا بے پرواہ دے نال‘‘سن رہا تھا تو قوالی میں جب یہ مصرعے آئے قاضی ملا مٹی دیندے ، کھرے سیانے راہ دسیندے ‘‘تو جیسے میرے اندر کچھ ٹوٹ سا گیا۔دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ وہ الفاظ سننے کے بعد میں اپنی یوگا میٹ پر بیٹھ گیا اور دل کھول کر رویا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...