فلم لگان کے 25سال مکمل، عامر خان کو سنگاپور میں اعزاز دیا جائیگا

فلم لگان کے 25سال مکمل، عامر خان کو سنگاپور میں اعزاز دیا جائیگا

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کو سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سکرین آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ اعزاز انہیں فلم لگان کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر دیا جارہا ہے ۔عامر خان 37ویں سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے خصوصی 25ویں سالگرہ شو میں بھی شریک ہونگے ، جہاں وہ فلم کے ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کیساتھ نظر آئیں گے ۔ اداکار فیسٹیول کے پروگرام اِن کنورسیشن وتھ میں بھی گفتگو کریں گے ۔ سکرین آئیکون ایوارڈ ایشیائی اداکاروں کو سینما میں نمایاں تخلیقی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...