روایتی ہیرو بننے کی بجائے منفرد شناخت چاہتا ہوں :حارث وحید
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار حارث وحید کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کے روایتی ہیرو کے کردار تک محدود نہیں رہنا چاہتا بلکہ اپنی اداکاری کے ذریعے ٹی وی ہیرو کی ایک منفرد شناخت بنانا چاہتا ہوں۔
حارث وحید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری اداکاری کا انداز بدل چکا ہے اور میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جن میں حقیقت، تفریح اور گہرائی ہو تاکہ ناظرین ان کرداروں سے جڑ سکیں اور ان پر غور بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ اداکار صرف سکرپٹ یا ہدایت کار پر انحصار نہیں کر سکتا بلکہ کردار کو دلچسپ اور مؤثر بنانا خود اداکار کی بھی ذمے داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments