جھانوی کپور کا اپنی عجیب و غریب صلاحیت کا انکشاف
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی عجیب و غریب صلاحیت کا انکشاف کیا ۔
بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی زبان کو تقریباً 360 ڈگری تک موڑ سکتی ہیں تاہم انہوں نے اسے ایک بہت احمقانہ اور بے کار صلاحیت قرار دیا۔ جھانوی نے بتایا کہ سکول میں ان کے ہم جماعت اپنی زبان سے ناک کو چھونے کی کوشش کیا کرتے تھے ، لیکن وہ ایسا نہیں کر پاتی تھیں۔ دوسرے بچوں کو متاثر کرنے کی خواہش میں انہوں نے سوچا کہ وہ اپنی زبان سے کچھ اور کر سکتی ہیں یوں انہوں نے بالآخر یہ منفرد پارٹی ٹرک سیکھ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments