بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ لینے سے انکار ہیں

بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کا  ریٹائرمنٹ لینے سے انکار ہیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میں ابھی کام چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہدایت کار بننے کا خیال بھی کبھی میرے ذہن میں نہیں آیا، کیونکہ میں اس فن کو اتنی اچھی طرح نہیں جانتا۔اداکار کا کہنا ہے کہ دوسرے تخلیقی افراد مجھے چیلنج دیتے ہیں اور میں اسے قبول کر لیتا ہوں، لیکن اس سے آگے میں نے کبھی نہیں سوچا۔ میں کام چھوڑنے کے بارے میں کیوں سوچوں؟ لوگ مجھے کام سے ریٹائر کرانے کے لیے اتنے بے تاب کیوں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...