ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں:منیب بٹ

 ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں:منیب بٹ

لاہور (این این آئی)اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفتگو سے حل کرنے چاہئیں۔

 ایک پروگرام میں اداکار نے کہا کہ آج کل اکثر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور دیگر جوڑے ایک دوسرے کے خلاف آن لائن بیانات دیتے اور ذاتی اختلافات کو عوام کے سامنے لے آتے ہیں۔منیب بٹ نے کہا کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل کبھی بھی سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں، بلکہ انہیں باہمی گفتگو کے ذریعے خود ہی حل کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ خاندان کے بزرگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے ، تاکہ وہ صلح صفائی میں مدد دے سکیں۔اداکار نے ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کے عمل کو نامناسب قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...