لنڈے میں کوئی چیز پسند آ جائے تو خریدنے میں نہیں ہچکچاتی:اسما عباس
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے نوجوان نسل میں مہنگے برانڈز کے بڑھتے شوق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا خاندان آج بھی لنڈا بازار سے کپڑے خریدتا ہے ۔۔۔
اسما عباس نے ایک پروگرام میں کہا کہ نئی نسل اپنی چیزوں کو ان کے نام کے بجائے برانڈز سے پہچانتی ہے ، میں اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی انداز میں کرتی رہی ہوں کہ لباس یا کسی چیز کی اہمیت اس کے مہنگے برانڈ سے نہیں بلکہ اس کے معیار اور پسند سے ہونی چاہئے ،اگر مجھے بھی لنڈا بازار میں کوئی چیز پسند آ جائے تو میں وہاں سے بھی خریداری کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments